05-04-2017

ویسٹ انڈیز کیخلاف 3ٹیسٹ کی سیریز کی تیاری کیلئے پاکستا ن ٹیم کا مختصر کیمپ آج سے شروع  ہو گیا ہے جس میں 13کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

انضمام الحق کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کے بعد ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے 13ممکنہ کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا۔جن میں کپتان مصباح الحق،یونس خان،اظہر علی،سمیع اسلم،عثمان صلاح الدین،یاسر شاہ،سہیل خان،راحت علی،محمد عباس،اسد رضا اور خالد عثمان شامل ہیں۔قومی سلیکشن کمیٹی 4روزہ مختصر کیمپ میں ان کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور پھرکپتان مصباح الحق کی مشاورت کرکے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانےوالے کھلاڑی 13اپریل کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے جہاں 22اپریل سے 3ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ کا آغاز ہوگا۔