04-06-2018

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے خلاف باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

ویمنز ٹوئنٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگیا ہے۔ ابتدائی روز 3 میچز کا فیصلہ ہوا، پاکستان سمیت بھارت اور سری لنکا کی  ٹیمیں حریف سائیڈز کے خلاف فتح حاصل  کرنے میں کامیاب رہیں۔

آج ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ اکستان کا ٹاکرا بنگلادیش کے ساتھ ہوگا۔ بھارت کا مقابلہ تھائی لینڈ کے ساتھ جبکہ سری لنکا کی ٹیم  ملائیشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔