16-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے وی آئی پیز کی ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاو رہائی کورٹ جسٹس یحیی آفرید ی اورجسٹس عبد الشکور خان پر مشتمل د ورکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کی ایک بڑی تعداد وی آئی پیز کی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں جبکہ عام لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں ہے لہذا ان اہلکاروں کو وی آئی پیز کی بجائے عوام کی حفاظت پر معمور کیا جائے ۔