12-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پشاور میں وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر ہزاروں پولیس اہلکاروں کو مامور کرنے کے خلاف دائررٹ درخواست پر صوبائی حکومت سے دس روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پشاور میں پولیس سپاہیوں کی کل تعداد چھ ہزار دو سو ہے جس میں تین ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو وی آئی پیز ڈیوٹیوں پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان میں سے بعض اہلکار پولیس افسران کے گھروں میں کام بھی کرتے ہیں اور یہی حال پورے صوبے کا ہے لہذا ان پولیس اہلکاروں کو وی آئی پیز  کی ڈیوٹی سے ہٹا کر عوام کے تحفظ پر معمور کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔