06-04-2018

و زارت مذہبی امور نے حج کوٹے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سپریم کورٹ نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حج کوٹے کے حوالے سے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سرکاری سکیم کا حج کوٹہ 60 فیصد اور پرائیویٹ سکیم کاکوٹہ 40 فیصد برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
تاہم وزارت مذہبی امور نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائرکرنے کافیصلہ کیا ہے ۔