31-01-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ٹاون ون کے کلاس فور ملازم کے حوالے سے عدالتی احکامات کے باوجود جواب جمع نہ کروانے پر ٹاون میونسپل آفیسر اور ڈبلیو ایس ایس پی منیجر کی تنخواہیں قرق کرتے ہوئے عدالت طلب کر لیاہے۔

جسٹس قیصر رشید اور جسٹس قلندر علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار  ٹاون میونسپل کارپوریشن کا کلاس فور ملازم ہے تاہم دو ہزار چودہ میں ٹاون میونسپل کارپوریشن اور ڈبلیو ایس ایس پی کے مابین معاہدہ ہوا جس کے تحت ٹاون میونسپل کارپوریشن کے ملازم ڈبلیو ایس ایس پی منتقل ہوئے تھے تاہم درخواست گزار کو دو ہزار چودہ سے تنخواہ نہیں دی گئی اور گزشتہ نو ماہ سے عدالت نے دونوں اداروں سے جواب طلب کیا ہے لیکن عدالتی احکامات کےباوجود جواب جمع نہیں کروایا گیا جس پر فاضل عدالت نے ٹاون میونسپل آفیسر اور ڈبلیو ایس ایس پی منیجر  کی تنخواہیں قرق کرتے ہوئے عدالت طلب کرلیا۔