07-06-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ایبٹ آباد نے ٹرانسمیشن لائن دھماکے سے اڑانے کے الزام میں گرفتار دو تخریب کاروں کو جرم ثابت ہونے پر چودہ ، چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق ملزمان عزیز اللہ اور محمد نواز عرف ابرار پر الزام ہے کہ انہوں نے دو ہزار چودہ میں ٹرانسمیشن لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی تھی جس سے لائن کے مین ٹاور کو نقصان پہنچا تھا ۔