23-04-2018

قومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا ٹورازم کارپوریشن سمیت متعدد اداروں اور افسران کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کی منظوری دیدی گئی ہے۔

 ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ خان کے مطابق مختلف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اہم کیسوں پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں محکمہ سیاحت میںغیر قانونی بھرتیوں، ڈی آئی خان کی ایجوکیشن آفیسر زنانہ کیخلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال اور مختلف بھرتیوں کی تحقیقات جبکہ ٹائون میونسپل اتھارٹی نوشہرہ کے انتظامی آفیسر کیخلاف بھی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے۔ ٹی ایم اے افسر پر الزام ہے کہ اس نے غیر قانونی بھرتیاں کیں اور محاصل جمع کرنے کے مختلف ٹھیکے اپنے کار خاص کو الاٹ کئے ڈی جی نیب کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شانگلہ کے سینئر آڈیٹرعمر حیات کیخلاف بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ضمنی ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے۔