08-11-2018

سپریم کورٹ نے ٹھوس شواہد نہ ہونے پر قتل کے الزام میں ملزم کو گیارہ سال بعد بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ملزم محمد منشا کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی ۔ملزم محمد منشا کے خلاف مرید کے میں اپنے بہنوئی اشرف کے قتل کا الزام تھا اور  ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، اپیل پر ہائی کورٹ نے سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔