19-01-2017

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

تازہ رینکنگ کے مطابق  کیرئر کے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کرنے پر ہاشم آملہ 4 درجے ترقی کر کے دسویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے۔ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد اظہر علی ساتویں اور یونس خان آٹھویں نمبر پر رہے۔ باؤلنگ میں جنوبی افریقہ کے کیگیسو ربادا 3 درجہ ترقی سے پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی باؤلر نہیں۔
دوسری طرف ٹیم پاکستان پر پانچویں پوزیشن سے محرومی کی تلوار لٹکنے لگی۔ ایک صفر کی برتری کے بعد اگر نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش  کو کلین سویپ کر دیا تو نیوزی لینڈ کو پانچواں نمبر مل جائے گا جبکہ سری لنکا کو وائٹ واش کر کے جنوبی افریقہ 4 پوائنٹ ترقی سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔