25-07-2017

پاکستانی ٹینس اسٹار اور امریکی اسٹار کی جوڑی نے ہال آف فیم ٹینس کے فائنل میں آسٹریلین جوڑی کوشکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔

امریکا کے شہر نیوپورٹ میں کھیلے گئے فائنل میں اعصام الحق اور راجیورام نے آسٹریلیا کے میٹ ریڈ اور جان پیٹرک کی جوڑی کو شکست دی ۔فائنل میچ میں فاتح جوڑی نے حریف کو چھ چار ۔ چار چھ اور دس سات سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ رواں سال یہ اعصام الحق کا پانچواں بین الاقوامی ٹائٹل ہے۔