16-06-2017

سپریم کورٹ نے ٹیکس چھوٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران معاونت نہ کرنے پرایف بی آر کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آبزر ویشن دی ہے کہ ریاستی اداروں کے مقدمات میں عدالت کی معاونت نہیں کی جا رہی۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس شیخ عظمت سعیدنے کہاکہ ایف بی آر کے وکیل سے ہمیں معاونت نہیں مل رہی اور ریاست ہمارے ساتھ لڑنے کیلیے تیار رہتی ہے، یہ ہماری ذمہ داری نہیں کہ ریاستی اداروں کے وکلاء کو تجاویز یامشورے دیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری ریونیو کوطلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔