13-04-2018

پشاورہائی کورٹ نے صوبہ بھرمیں ٹی ایم اوز کی گریڈ17کی پوسٹوں کیلئے ہونے والے تحریری امتحان کوکالعدم قرار دینے کیلئے دائررٹ پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کر لیا ہے۔

 پشاور ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تحصیل میونسپل آفیسرز کی گریڈ17کی اسامیاں ایڈورٹائز کی تھیں، جس کیلئے31جنوری 2018 کو ٹیسٹ ہوا تاہم ٹیسٹ سے دوگھنٹے قبل اس کاپیپرآوٹ ہواجبکہ امتحان کے دو قسم کے نتائج جاری ہوئے۔ مذکورہ اسامیوں کے لئے ایبٹ آباد ریجن میں دوبارہ ٹیسٹ بھی ہوا،ا لہٰذاٹیسٹ کو کالعدم قرار دیاجائے۔

عدالت نے رٹ کی ابتدائی سماعت کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کردیا۔