25-09-2017

جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نےپاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹی 20گلوبل لیگ میں پاکستانی پلیئرزکی دستیابی کے لئےبات چیت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ ساؤتھ افریقا کے زیراہتما م ٹی 20گلوبل لیگ رواں برس نومبردسمبر میں کھیلی جائے گی۔

  واضح رہے پی سی بی نے نومبر میں ڈومیسٹک ٹی 20 کرانے کا اعلان کررکھا ہے جس کیلئے قومی کھلاڑیوں کی غیرملکی لیگ میں شرکت پر سوالیہ نشان ہے۔