31-01-2017

پاکستان نے ورلڈ ٹی20 بلائنڈکپ میں نیوزی لینڈ کو 10 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔

بھارت میں کھیلےگئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر112رنز سکور کئے۔

پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف7.1اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے بدر منیر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے35گیندوں پر17چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے92رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں  انگلینڈ کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 296 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 297 رنز کا ہدف دیا ہے۔