05-06-2018

الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود تقرریوں اور تبادلوں پر نوٹس لیتے ہوئے 31مئی کے بعد ہونے والی تمام تقرریوں اور تبادلوں کو منسوخ کر دیا۔اور  باضابطہ نوٹیفکیشن  جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 مئی کو عام انتخابات کے انتخابی شیڈول کے اجرا کے بعد ہونے والی تقرریاں اور تبادلے منسوخ کرکے جامع رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں۔

کمیشن نے وفاقی اور صوبائی نگران حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں عوامی مفاد میں کوئی تقرری یا تبادلہ مقصود ہے تو اس ضمن میں تجویز الیکشن کمیشن کو ارسال کریں جو اس پر غور کے بعد فیصلہ کرے گا۔