January 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

 پارٹی فارن فنڈنگ خلاف درخواستوں کی سماعت ، الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت 12-01-2018

 سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کیخلاف فارن فنڈنگ لینے کی بناء پر ان پر پابندی سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان  میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے  دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے کہ اس معاملہ کامتعلقہ فورم الیکشن کمیشن ہے۔ عدالت نے اپنا مختصر حکم سنایا اور واپس لینے کی بنیاد پر دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔

Related posts