31-05-2017

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پاکستان کا دائرہ اختیار اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر انور منصور کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فنڈنگ کیس سننا الیکشن کمیشن پاکستان  کا دائرہ اختیار نہیں جبکہ  الیکشن کمیشن کا آٹھ مئی دو ہزار سترہ کا فیصلہ بھی معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے آٹھ مئی کو فنڈنگ کیس سننے کا فیصلہ کیا تھا۔