October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پارک لین ، توشہ خانہ اور بلٹ پروف گاڑیوں کے کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس ، نیب کو آصف زرداری کو گرفتار کرنے کی اجازت

26-06-2019

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری  کے خلاف پارک لین، توشہ خانہ، بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس  میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لینے پر نیب کو انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ  کے دو رکنی بنچ نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست کی سماعت کی۔

 دوران سماعت سابق صدر  آصف علی زرداری نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قرضہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں، میرے خلاف جعلی کیسزبنائے گئے تاہم میں کیس واپس لیتاہوں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب کو درخواست کے مسترد اور واپس لئے جانے پر اعتراض نہیں جس پر فاضل عدالت نے نیب کو سابق صدر کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی۔

Related posts