21-02-2017

سپریم کورٹ  نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں  کی سماعت کل تک ملتوی  کر دی ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نےپاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔کیس کی سماعت پروزیراعظم اوران کے بچوں نےسپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائرکردی،جس میں عمران خان کی اضافی دستاویزات کوریکارڈکاحصہ نہ بنانےکی استدعا کی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر   اور چیئرمین نیب  عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر اپنا موقف پیش کیا۔

عدالت نے آج کی سماعت کے بعد درخواستوں پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو کل تک اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔