16-05-2017

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 22 مئی کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی پیش رفت  رپورٹ کا جائزہ لے گا۔

سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جس کے تحت جسٹس اعجاز افضل خان  کی سربراہی میں سپریم کورٹ ٰ کا 3 رکنی بینچ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی پیشرفت کا جائزہ لے گا۔جے آئی ٹی کو 20 مئی تک تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 اپریل کو پاناما کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالتی حکم کے مطابق خصوصی بینچ ہر 15 روز کے بعد جے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ لے گا۔