12-06-2017

پاناما لیکس کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو طلب کرلیا ہے۔

پاناما تحقیقات  کرنے والی جے آئی ٹی نے میاں نواز شریف کو پاناما کی تحقیقات کیلئے جمعرات 15 جون کو دن گیارہ بجے پیش ہونے کا کہا ہے ۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سمن موصول ہونے کی تصدیق کردی ، یہ بھی کہ دیا کہ وزیراعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور میاں صاحب جمعرات کوفیڈرل جوڈیشل اکیڈمی ضرور جائیں گے ۔

ملک کے چیف ایگزیکٹیؤ کو طلبی کا نوٹس جے آئی ٹی چیف واجد ضیاء نے آٹھ جون کو جاری کیا تھا، جس میں وزیراعظم کومتعلقہ ریکارڈاور دیگردستاویزات ساتھ لانے کا بھی کہا گیا ہے ۔

وزیر اعظم سے لندن فلیٹس اور حدیبیہ پیپر ملز کے ساتھ ساتھ قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب کے حوالے سے پوچھ ہوگی ۔