27-01-2017

سپریم کورٹ پاکستان نے پاناماکیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت پیر تک کےلیے ملتوی کردی ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجز بینچ نے پاناماکیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

پاناماکیس کی سماعت کے آغاز پروزیراعظم نوازشریف کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت عظمیٰ میں جائیداد کی تقسیم اورتحائف کے تبادلوں کی تفصیلات جمع کرانےکےلیے پیر تک مہلت مانگ لی۔

عدالت نے جمعہ کے روز کے دلائل کے بعد کیس کی مزید سماعت پیر کے روز تک ملتوی کر دی ۔اسحاق ڈار کے وکیل پیرکو اپنے دلائل کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔