13-02-2017

سپریم کور ٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کا آغاز پندرہ روز کے وقفہ کے بعد پندرہ فروری بروز بدھ کو ہوگا۔

سپریم کورٹ پاکستان کاز لسٹ کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد ، جصٹس شیخ عظمت سعید ، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق ، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید  احمد کی جانب سے دائردرخواستوں کی سماعت کرے گا ۔