07-02-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے  مخدوم علی خان کی رخصت کی درخواست پر انتظامی حکم جاری کر دیا ہے جس کے تحت وزیراعظم کے وکیل کی عمومی رخصت کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے جاری انتطامی حکم میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل کی رخصت کے دوران پاناما کیس مقرر کیا گیا تو رخصت کی درخواست مؤثر نہیں ہو گی۔

 واضح رہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم پاکستان کے وکیل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دی  کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث 13 سے 24 فروری تک پیش نہیں ہو سکتے۔درخواست میں ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں دلائل دے چکا ہوں اس لیے میرے جانے سے کیس متاثر نہیں ہو گا۔