12-09-2017
سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں نااہل قرار دیے گئے وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کے بچوں کی عدالتی حکم کے خلاف نظرثانی کی درخواستیں یکجا کرکے پانچ رکنی بنچ تشکیل دینے کی استدعا منظور کرلی ہے۔
پاناما لیکس فیصلے کے خلاف وزیراعظم اور ان کے بچوں کی نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کےتین رکنی بنچ نے کی۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نظر ثانی درخواستوں کو پانچ رکنی بنچ کے سامنے لگانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوادیا۔