16-08-2017

سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کردی ہے۔

سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر 48 صفحات پر مشتمل نظر ثانی اپیل میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا عوامی نمائندے ایکٹ کے تحت نواز شریف کو نا اہل قرار دے کر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کیے ، لہذٰا سپریم کورٹ کے فاضل ججز پر مشتمل بینچ کے نوازشریف کو نااہل اور ان کے خلاف نیب میں ریفرنسز دائر کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاناما کیس میں نوازشریف کے خلاف  شیخ رشید، عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق  کی درخواستوں پر الگ الگ نظر ثانی کی جائے۔