09-05-2017

پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے قائم گئی مشترکہ  تحقیقاتی ٹیم نے باقاعدہ کام کا آغاز  کر دیا ہے ۔

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا ۔پاناما کیس کی  تحقیقات کے لیے قائم کی جانے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، نیب کے عرفان نعیم منگی، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر نعمان سعید اور ایم آئی سے بریگیڈیئرکامران خورشید شامل ہیں جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی کےفرائض ایف آئی اےکے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیاء انجام دے رہے ہیں۔