25-05-2017

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 29 مئی کو وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی چھ رکنی ٹیم کے دو ارکان پر اعتراض سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔

حسین نواز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے اہلکار بلال رسول اور سٹیٹ بینک کے عامر عزیز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

عدالت نے اس ضمن میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور پیر 29 مئی کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔