01-03-2017

پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام پانچویں جماعت جائزہ امتحان کل دو مارچ سے ہوں گے جس میں مجموعی طور پر اناسی ہزار سے زائد طلبہ طالبات حصہ لیں گے جن میں پرائیویٹ سکولوں کے تئیس ہزار چھ سو سے زائد بچے بھی شامل ہیں ۔

پشاور تعلیمی بورڈ حکام کے مطابق پانچویں جماعت جائزہ امتحان کےلئے پانچ سو چونسٹھ امتحانی ہال قائم کئے گئے ہیں۔