06-03-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے نوجوانوں کےلئے پانچ تکنیکی اداروں میں چینی زبان کورس کا آغاز کیا ہے تاکہ انہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے تحت روزگار کے حصول میں مدد مل سکے ۔ اس کورس کےلئے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

صوبائی حکام کے مطابق یہ اقدام چین کے وفد اور ٹییکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے درمیان پات چیت کے بعد کیا گیا ۔

حکام کے مطابق چینی زبان کے تین سے چھ ماہ پر مشتمل کورس پچھلے دو ہفتے سے جاری ہیں اور اس کورس میں دو سو طلبہ نے داخلہ لیا ہے ۔