28-03-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سمیت 5 اہم ریگولیٹری اداروں کو ان کی متعلقہ وزارتوں کے احکامات کا پابند کرنے والے حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ  نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی عدالت نے  ان  پانچ اداروں کی متعلقہ وزراتوں کے ماتحت کرنے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ان اداروں کے حوالے سے یہ نوٹیفکیشن دسمبر 2016 میں حکومت نے جاری کیا تھا۔

جاری کردہ مختصر  فیصلہ کے مطابق وفاقی حکومت کو اس بات کا اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اس معاملے کو آئین کے آرٹیکل 154 کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پیش کریں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان ریگولیٹری اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا حکومتی اقدام آئین کے آرٹیکلز 153 اور 154 کی خلاف ورزی ہے۔