12-04-2018

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملاکنڈ نے پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی وقتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو تین مرتبہ سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقہ شنگ بشام کے رہائشی ملزم ساٹھ سالہ جمعہ رازکو پانچ سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا اور اس کی نعش پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا تھا بعد میں بچی کی نعش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا اوراس کے خلاف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملاکنڈ میں مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے اور ملزم پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے تین بار سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔