02-05-2018

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ہے۔

آئی سی سی نے محمد حفیظ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کروانے کی اجازت دے دی۔ پروفیسر نے 16 اپریل کو انگلینڈ میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دیا تھا۔

آئی سی سی نے 2017 میں اعتراض سامنے آنے کے بعد محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قراردیا تھا۔