17-11-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر بین الاقوامی مقابلوں کے دوران باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد حفیظ کے ہاتھ میں ٹیسٹ کے لیے باؤلنگ کراتے ہوئے متعدد مرتبہ 15 ڈگری کی قانونی حد سے زیادہ خم دکھائی دیا۔

اعلامیہ کے مطابق محمد حفیظ پر ہر طرح کی کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم وہ پاکستان کرکٹ بورڈکی زیرِ سرپرستی اپنے ملک کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں باؤلنگ کرانے کے اہل ہوں گے۔

محمد حفیظ اپنے باؤلنگ ایکشن کو درست کرکے ایک مرتبہ پھر آئی سی سی کی متعین کردہ بائیومکینک لیب سے اپنا ٹیسٹ کروا کر باؤلنگ کے اہل ہو سکتے ہیں۔