06-07-2017

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے باکسنگ رنگ میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کی۔ محمد وسیم نے پاناما کے باکسر  کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے 8 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ جیت لی ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی محمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے۔

یاد رہے کہ گولڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے دسمبر میں محمد وسیم کا مقابلہ جاپان کے باکسر سے متوقع ہے۔