05-09-2017

سعودی عرب سےپاکستان حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ بدھ  سے شروع ہوگا۔

حکام کے مطابق وطن واپسی کا عمل ایک ہزار نوسو پینتالیس حجاج کرام کو لیکر آنے والی نو پروازوں کی آمد سے شروع ہوگا۔

حجاج کرام کی واپسی کا عمل اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو مکمل ہوگا۔