09-05-2017

پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق میڈرڈ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا گئے ہیں۔

ایونٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں اعصام اور ان کے پارٹنر رومانیہ کے فلورین کا مقابلہ کروشیا اور آسٹریا کے کھلاڑیوں کی جوڑی سے ہوا۔

اعصام الحق  اور ان کے ساتھی کو میچ میں شکست 6-7 (5-7) 6-3 اور 10-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 واضح رہے کہ اعصام اور ان کے رومانوی پارٹنر نے گذشتہ ہفتےبارسلونا اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔