06-03-2017

پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 گزشتہ رات کے حملے کے بعد افغان نائب سفیرعبدالناصر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے اور حملے کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردوں کے حملے کیلئے استعمال ہورہی ہے۔افغانستان واقعے کی تحقیقات کرکے پاکستان کو آگاہ کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ 10 دہشگرد ہلاک ہوگئے تھے۔