21-09-2017

پاکستانی کرکٹر خالد لطیف پر پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خالد لطیف پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تین رکنی ٹریبونل نے پابندی سے متعلق مختصر فیصلے کا اعلان کیا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل کے مطابق خالد لطیف کو معطلی کی پوری سزا کاٹنا ہو گی اور پابندی کا اطلاق دس فروری 2017 سے ہوگا ۔