30-05-2017

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ  کر دیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز کے سلسلے  میں پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف دوسرا وارم میچ بارش کی وجہ سے  تاخیر سے شروع ہوا تو امپائرز نے میچ کو 34 اوورز تک محدود کردیا جبکہ آسٹریلیا  ٹیم نے  ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش نے ایک بار پھر مداخلت کردی جس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔