31-07-2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی تیزی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس47 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

 رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی حالیہ تیزی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی وجہ سے دیکھنے میں آرہی ہے۔