21-04-2017

پاکستان اقوام متحدہ کے پروگرام اورکوآرڈی نیشن کمیٹی کادوبارہ ممبرمنتخب ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ  میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے حق میں ووٹنگ کی گئی، 50 میں سے 48 ملکوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد پاکستان آئندہ تین سال یعنی 2020 تک اقوام متحدہ کی کمیٹی کا رکن منتخب ہوگیا۔

 پاکستان کی مستقل مندوب کے مطابق  رکنیت ملنے کے بعد پاکستان اقوام متحدہ کے بجٹ کی منصوبہ بندی اور اہم قانون سازی کے فیصلوں میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

 یاد رہے اکنامک اینڈ سوشل کونسل منصوبہ بندی پروگرامنگ کے مختلف پروجیکٹس کے منصوبوں پر کام کرتی ہے۔