04-05-2018

پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سرکٹ و ن کاآغاز 8مئی سے اسلام آباد میں ہو گا ۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن  کے مطابق  پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سرکٹ ون مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں 8 مئی سے 13 تک کھیلا جائیگا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، ٹورنامنٹ میں مینز ایونٹ کی انعامی رقم 10ہزار ڈالرز جبکہ وویمنز ایونٹ کی انعامی رقم 5ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔