27-04-2018

پاکستان انڈر 16ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 2وکٹ سے ہرا دیا۔  سیریز 3-2 سے آسٹریلیا کے نام رہی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹ کے نقصان پر  آخری اوور میں حاصل کیا۔پاکستان کے کپتان صائم ایوب نے 151 گیندوں پر 161 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر  ٹیم کی فتح میں اہم کردار  ادا کیا۔