06-06-2018

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوائنٹی میچز شیڈول ہیں جو بارہ اور تیرہ جون کو کھیلے جائیں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق  اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان  کیا جا چکا ہے جس میں  کپتان سرفرازاحمد، فخرزمان، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمود نواز، شاداب خان، محمدعامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔