06-09-2017

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے آئندہ برس کے شیڈول کے مطابق آئندہ برس پاکستان کی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے مختصر دورے میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 24 مئی کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیکا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون کو ہیڈنگلے کے میدان میں کھیلا جائے گا۔