22-05-2018

انگلینڈ کے خلاف جمعرات سے لارڈز میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پانچ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے امام الحق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث سہیل ، محمد عباس اور حسن علی پہلی بار اس تاریخی گراونڈ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

 لارڈز ٹیسٹ کے لئے پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑی  میں سرفراز احمد (کپتان) اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی شامل ہیں جبکہ ، راڈ ٹکر اور پال رائفل امپائر اور جیف کرو  میچ ریفری ہوں گے اور  میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔