24-05-2018

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز آج سے  ہو گیا ہے ۔

لندن کے لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہیں۔  آخری مرتبہ 2016 میں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی کرکٹ  ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔

دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں،  قومی کرکٹ ٹیم  کی قیادت سرفراز احمد جبکہ  انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوئے روٹ ادا  کر رہے ہیں۔

 گیارہ رکنی قومی کرکٹ  ٹیم اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس ، اور حسن علی میں مشتمل ہے ۔