26-10-2017

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جا ئے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔

پاکستان فاسٹ باولرمحمد عامر نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جبکہ  قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نےبیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی ٹریننگ شیشنز کیں ہیں جبکہ ٹیم کے کھلاڑی سمیت کپتان سرفرازاحمد جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب مہمان سری لنکن ٹیم بھی سیریز کا کامیاب آغاز کرنے کے لیے پُرجوش، ون ڈے سیریزکی شکست کا بدلہ لینے  کےلئے تیاری کی ہے۔

واضح رہے کہ  ٹی 20 مقابلوں میں بھی پاکستان کا سری لنکا پر پلہ بھاری ہے اور  15 میں سے پاکستان نے دس میچ جیتے جبکہ پانچ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی۔